عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
نگہ کو پاک و منور کرے ہے ذکر رسولﷺ
حریمِ جاں کو معطر کرے ہے ذکر رسول
نبیﷺ کی شان میں لکھا، سو معتبر لکھا
ہر ایک لفط کو جوہر کرے ہے ذکر رسول
وفورِ درد و الم کا علاج ایک درودﷺ
سکونِ قلب میسر کرے ہے ذکر رسول
شکست و فتح کے معیار سب اضافی ہیں
ہمیں جہاں میں مظفر کرے ہے ذکر رسول
زمیں کی قید سے آزاد ہیں تمہارے اسیر
فضا، خلا کو مسخر کرے ہے ذکر رسول
پناہ گاہ کی پھر اس کو کیا ضرورت ہے
کسی کے دل میں اگر گھر کرے ہے ذکر رسول
غزل، قصیدہ، رباعی تمام اس کے لیے
سخنوری کو اجاگر کرے ہے ذکر رسول
درود پڑھ کے جو پھونکا ہے اس کے سینے پر
نگاہ و دل کو سمندر کرے ہے ذکر رسول
سلطان صبروانی
No comments:
Post a Comment