Sunday, 19 January 2025

نئے ثبوت پرانی دلیل پر رکھ دو

 نئے ثبوت پرانی دلیل پر رکھ دو

بُجھے چراغ بھی ٹُوٹی فصیل پر رکھ دو

تم اپنی اپنی خبر گیریاں کرو لوگو

وحی کا بوجھ پرِ جبرئیل پر رکھ دو

وطن کی یاد، جُدائی، صعوبتِ منزل

تمام بوجھ کو ابنِ السبیل پر رکھ دو

بڑھے چلو کہ سویرا دکھائی دیتا ہے

تھکان اپنی ہر اک سنگِ میل پر رکھ دو

اب اس کے بعد کیا ہو گا کس طرح ہو گا

تمام فیصلے ربِ جلیل پر رکھ دو


نہال تاباں

No comments:

Post a Comment