Monday, 20 January 2025

آفتاب مبیں محمد ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


آفتابِ مبیں محمدﷺ ہیں

ماہتابِ حسیں محمدﷺ ہیں

وہ کسی اور کے نہیں طالب

دل میں جن کے مکیں محمدﷺ ہیں

اسوہ جن کا نجات کا باعث

وہ کوئی اور نہیں محمدﷺ ہیں

دل کو دل سے ملانے آپ آئے

دلربا دل نشیں محمدﷺ ہیں

زندگی کیوں نہ ہو نثار ان پر

زندگی سے حسیں محمدﷺ ہیں

روشنی سب اُنھی سے پاتے ہیں

جن دلوں کے نگیں محمدﷺ ہیں

اے خدا! اب حیات کا مقصد

اور کچھ بھی نہیں محمدﷺ ہیں


حیات عبداللہ

No comments:

Post a Comment