Tuesday, 21 January 2025

ہے طوفانِ بلا میں کشئ دل یا رسول اللہ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہے طوفانِ بلا میں کشئ دل یا رسول اللہﷺ

نہیں معلوم کس جانب ہے ساحل یا رسول اللہ

مدد کیجیے کہ ہے درپیش مشکل یا رسول اللہ

بڑی الجھن میں ہے الجھا ہوا دل یا رسول اللہ

ہر اک دربار میں ہر در پہ جا کر جبہ سائی کی

کوئی سنتا نہیں آوازِ سائل یا رسول اللہﷺ

کوئی پُرساں نہیں ہے آپ کی اُمت کا دنیا میں

فزوں تر ہو رہا ہے زورِ باطل یا رسول اللہﷺ

نہ مرتا ہوں نہ جیتا ہوں نہ جیتا ہوں نہ مرتا ہوں

تڑپتا ہوں بشکلِ مرغِ بسمل یا رسول اللہﷺ

گرامی تا قیامت آپ کے در سے نہ اٹھے گا

مقدر سے اگر ہو قرب حاصل یا رسول اللہ


گرامی چشتی

No comments:

Post a Comment