Monday, 17 June 2024

اگر عنایت شاہ امام ہو جائے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اگر عنایتِ شاہِ امام ہو جائے

تو میرا ان کی کنیزوں میں نام ہو جائے

میں صبح طیبہ پھر ایک بار دیکھ لوں یا رب

پھر اس کے بعد نگاہوں کی شام ہو جائے

تمہارے شہرِ مقدس میں اے رسولِ کریم

قبول میرا درد و سلامﷺ ہو جائے

اگر نظر میں رکھیں سیرت النبیﷺ دنیا

تو ٹھیک سارے جہاں کا نظام کا ہو جائے

صبا نبیؐ سے صبا کا سلام کہہ دینا

خوش نصیب جو طیبہ قیام ہو جائے


صبا بلرامپوری

صبا بلرام پوری

No comments:

Post a Comment