عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
میرے حسینؑ کو جس جس نے اذیّت دی ہے
اس نے اپنی نسل کو کُفر کی کُنیّت دی ہے
معاویہ کا کوئی قصور تو نہیں، لیکن
یزیدیت نے کُفر کو تقویّت دی ہے
شمعِ گُل استعارہ ہے یا تفریقِ دشمناں
حسینؑ نے اک خاموش برئیّت دی ہے
میں حسینؑ سے اور حسینؑ مجھ سے ہے
آقائے دو جہانﷺ نے وصیّت دی ہے
حق غلبے کے لیے تھا سو امر ہوا جمیل
لشکرِ حسینؑ نے اُمت کو تربیّت دی ہے
جمیل احمد
No comments:
Post a Comment