Wednesday, 10 March 2021

فضا کہ ہاتھ میں رکھ کر اڑان کی خوشبو

 فضا کہ ہاتھ میں رکھ کر اُڑان کی خوشبو

بدن پہ لے کہ میں اُترا تھکان کی خوشبو

میں مل رہا ہوں بہت دیر سے زمیں لیکن

پروں سے جاتی نہیں آسمان کی خوشبو

اِدھر عبور کیا پچھلی آزمائش کو

اُدھر سے آئی نئے امتحان کی خوشبو

اُجڑنے والی ہے سبزے کی سلطنت ساری

زمیں اُگلنے لگی ہے مکان کی خوشبو

خدارا گھول دے فانی کو ایسا غزلوں میں

ندی میں گھُلتی ہے جیسے چٹان کی خوشبو


فانی جودھپوری

No comments:

Post a Comment