Thursday, 29 September 2022

شفق ہے نور سے پر نم مگر پھر بھی لہو میں ضم

 بے آسرا وطن


شفق ہے نُور سے پُر نم مگر پھر بھی لہو میں ضم

پھریں گے چار سُو میں ہم کہ بربادی پہ تیرے ہم

یہ دھرتی میرے جیون کی

ہمیشہ سے تھی شیون کی

بنی وادی بھنگیرن کی

نہ تیری ہے نہ اسجن کی


سُکوں کی منزلوں سے دُور اُمیدِ وصلِ سے معذور

نہیں نام و نشاں جمہور نہ پائے کوفتن میں چور

ہمیں زندہ ہی گاڑا ہے

لباسِ زیب پھاڑا ہے

نہ عورت کو ہی جھاڑا ہے

کہ مردوں کا ہی باڑا ہے


زمیں میں لاشوں کے انبار وطن میرا ہوا مسمار

ہوئے حاکم سبھی خونخوار نہ کوئی ہمسرِ افسار

لگائیں گے بلند نعرہ

خزاں جس سے ہو درپردہ

بہاروں کا ہو افشردہ

تُو حاکم میں تِرا بندہ


دلیلِ راہ میں ہوں ضم وطن کی خاطرِ ہمدم

قدم کیا لڑکھڑاتے فم چراغِ صبح گاہی لم؟

اُفق کے پار جائیں گے

سویرا کر کے آئیں گے

سو جشنِ رم منائیں گے

غبارِ دل اُڑائیں گے


دِکھا دے اب ہمیں تُو راہ نہیں ماضی ہماری کاہ

عوام الناس اب کی ساہ دل و گردہ نے کی ہے چاہ

دعا یاور کی سن لے اب

ہمیں توفیقِ حق دے اب

بہاروں کی رضا سے اب

خوشی قرباں وطن پے اب


یاور حبیب ڈار

No comments:

Post a Comment