Saturday, 24 September 2022

او جانے والے میں تیرے قربان خدا حافظ

 گیت


او جانے والے میں تیرے قربان خدا حافظ

او میرے حسیں خوابوں کے مہمان خدا حافظ

او میرے جانان خدا حافظ


جائے گا جہاں سایہ میرا ساتھ رہے گا

ہر پل میرے ہونٹوں پہ تیرا نام رہے گا

میں پیار پہ تیرے، میرا ایمان خدا حافظ

او میرے حسیں خوابوں کے مہمان خدا حافظ

او میرے جانان خدا حافظ


ڈرتی ہوں کہیں چھین نہ لے تجھ کو زمانہ

بن جائے کہیں میری محبت نہ فسانہ

ڈوبے نہ کہیں پیار کا پیمان خدا حافظ

او میرے حسیں خوابوں کے مہمان خدا حافظ

میرے جانان خدا حافظ


جو پیار سے تو نے میرے ارمان سنوارے

رہ جائیں نہ دل میں ہی وہ ارمان کنوارے

کس دل سے کہوں تجھ کو میری جان خدا حافظ

او جانے والے میں تیرے قربان خدا حافظ

او میرے حسیں خوابوں کے مہمان خدا حافظ

او میرے جانان خدا حافظ


سعید گیلانی

No comments:

Post a Comment