Sunday 25 September 2022

تیری دنیا میں چار دن ہوں میں

 تیری دنیا میں چار دن ہوں میں

اس لیے بھی تو مطمئن ہوں میں

اِکتفا کرنا ہو گا تھوڑے پر

ایک مزدور کا ٹِفن ہوں میں

شاید اک رِشتہ پاس لائے ہمیں

ویسے تو دور کا کزن ہوں میں

اک طرف ہجر اک طرف ہے وصل

جیسے دو کاغذوں میں پِن ہوں میں

روز گِرتے ہیں دل میں غم دو چار

شاعرِ نو کا ڈسٹ بِن ہوں میں

میں نہیں، پر مِرا خیال تو ہے

تُو مجھے اپنے ساتھ گِن، ہوں میں

ہم قیامت میں ساتھ ہوں گے، مگر

کیا قیامت ہے تیرے بِن ہوں میں


صابر آفاق

No comments:

Post a Comment