Wednesday, 28 September 2022

آپ سمجھیں گے بھلا کیا بے بسی دیوار کی

 آپ سمجھیں گے بھلا کیا بے بسی دیوار کی

آنکھ میں اتری نہیں جب خامشی دیوار کی

درد کے معنی بہت سے آ گئے ادراک میں

گفتگو تفصیل سے ہم نے سنی دیوار کی

ایک دُوجے کو بتاتے ہیں اداسی کا سبب

دوستی قائم ہے میری اور تِری دیوار کی

اب مجھے کچھ اور دِکھتا ہی نہیں ہے ٹھیک سے

آنکھ میں کچھ یوں جمی بے چہرگی دیوار کی

کون حاشر! جھیل پایا ہے بھلا یہ وحشتیں

راس کس کو آ سکی ہمسائیگی دیوار کی


آفاق حاشر

No comments:

Post a Comment