Wednesday, 28 September 2022

احسان میرے دل پہ تمہارا ہے دوستو

 فلمی گیت 


احسان میرے دل پہ تمہارا ہے دوستو 

یہ دل تمہارے پیار کا مارا ہے دوستو


بنتا ہے میرا کام تمہارے ہی کام سے 

ہوتا ہے میرا نام تمہارے ہی نام سے 

تم جیسے مہرباں کا سہارا ہے دوستو

یہ دل تمہارے پیار کا مارا ہے دوستو 


جب آ پڑا ہے کوئی بھی مشکل کا راستہ 

میں نے دیا ہے تم کو محبت کا واسطہ 

ہر حال میں تمہیں کو پکارا ہے دوستو 

یہ دل تمہارے پیار کا مارا ہے دوستو


یاروں نے میرے واسطے کیا کچھ نہیں کیا 

سو بار شکریہ،۔ ارے سو بار شکریہ 

بچپن تمہارے ساتھ گزارا ہے دوستو 

یہ دل تمہارے پیار کا مارا ہے دوستو


احسان میرے دل پہ تمہارا ہے دوستو 

یہ دل تمہارے پیار کا مارا ہے دوستو


حسرت جے پوری

No comments:

Post a Comment