Monday 26 September 2022

وہ جسم کھلتا گیا مجھ پہ التفات کے ساتھ

 وہ جسم کُھلتا گیا مجھ پہ التفات کے ساتھ

میں چُھو رہا تھا شبِ وصل احتیاط کے ساتھ

یہ اعتدال میرے جسم میں کہاں آیا

تمہیں بھی دل میں رکھا خلفشارِ ذات کے ساتھ

شمار کرنا تھا اشیائے رفتگاں کو مجھے

سو میں نے رکھی اداسی تبرّکات کے ساتھ

نکال پھینکے نہ دل خواہشات کو باہر

خزِینہ دفن کیا ہے یہ مشکلات کے ساتھ

ہزار رونقیں آنکھوں نے شہر میں دیکھیں

رہی ہے دل میں لگاوٹ مگر دیہات کے ساتھ

تمام رنگ ہیں قاسم! ہماری آنکھوں میں 

ازل سے محوِ سفر ہیں جو کائنات کے ساتھ


قاسم حیات

No comments:

Post a Comment