Monday 26 September 2022

لفظ جو بولنا تول کر بولنا

 لفظ جو بولنا تول کر بولنا

فائدے مند ہے مختصر بولنا

تم بھی بن جاؤ لیڈر کسی قوم کے

چاہتے تم ہو زیادہ اگر بولنا

وہ صدائے انا الحق قلندر کی تھی

سب کے بس میں کہاں دار پر بولنا

جیب میں ہر کسی کے ہے خنجر یہاں

ایسے لوگوں کو کیا معتبر بولنا

میں مسلمان ہوں، غیر پوچھے اگر

اپنی چھاتی میاں! ٹھوک کر بولنا

ہم نے سوچا نہ تھا ایسا دن آئے گا

چائے والے کو بھی ہو گا 'سر' بولنا

اپنی حد میں رہو، آپ طالب میاں

بن نہ جائے کہیں دردِ سر بولنا


طالب ہاشمی

No comments:

Post a Comment