Saturday, 24 September 2022

او ننھے سے فرشتے تجھ سے یہ کیسا ناتا

 فلمی گیت 


او ننھے سے فرشتے، تجھ سے یہ کیسا ناتا

کیسے یہ دل کے رشتے

او ننھے سے فرشتے

ہیپی برتھ ڈے ٹو یو


تجھے دیکھنے کو ترسیں کیوں ہر گھڑی نگاہیں

بے چین سی رہتی ہیں، تیرے لیے یہ بانہیں

مجھے خود پتا نہیں ہے،  مجھے تجھ سے پیار کیوں ہے

او ننھے سے فرشتے، تجھ سے یہ کیسا ناتا

کیسے ہیں یہ دل کے رشتے

او ننھے سے فرشتے

ہیپی برتھ ڈے ٹو یو


 نازک سا پھول ہے تُو کسی اور کے چمن کا

خوشبو سے تیری مہکے کیوں باغ میرے من کا

میری زندگی میں چھائی تجھ سے بہار کیوں ہے

او ننھے سے فرشتے، تجھ سے یہ کیسا ناتا

کیسے ہیں یہ دل کے رشتے

او ننھے سے فرشتے

ہیپی برتھ ڈے ٹو یو


تُو کچھ نہیں ہے میرا، پھر بھی یہ تڑپ کیسی

تجھے دیکھتے ہی خوں میں اٹھتی ہے کیوں لہر سی

ہر وقت مجھ کو رہتا تیرا انتظار کیوں ہے

او ننھے سے فرشتے، تجھ سے یہ کیسا ناتا

کیسے ہیں یہ دل کے رشتے

او ننھے سے فرشتے

ہیپی برتھ ڈے ٹو یو


پریم دھون

No comments:

Post a Comment