Friday, 30 September 2022

دل میں طوفان چھپائے بیٹھا ہوں

 فلمی گیت 


دل میں طوفان چھپائے بیٹھا ہوں

یہ نہ سمجھو کہ مجھ کو پیار نہیں

تم جو آئے ہو میری دنیا میں

اب کسی کا مجھ کو انتظار نہیں


میری قسمت کے تم ستارے ہو 

زندگی سے بھی مجھ کو پیارے ہو 

سامنے تم نہ ہو تو مر جاؤں 

بن تمہارے مجھے قرار نہیں 

دل میں طوفاں چھپائے بیٹھا ہوں 

یہ نہ سمجھو کہ مجھ کو پیار نہیں 


تم جو آؤ تو پھول کھلتے ہیں 

موسموں کے سراغ ملتے ہیں 

اپنی زلفیں جو تم نہ بکھراؤ

کوئی بھی موسم بہار نہیں

دل میں طوفاں چھپائے بیٹھا ہوں 

یہ نہ سمجھو کہ مجھ کو پیار نہیں


قتیل شفائی

No comments:

Post a Comment