Monday, 26 September 2022

کب تک ملے گی منزل کیا جانے ہم کہاں ہیں

 کب تک ملے گی منزل کیا جانے ہم کہاں ہیں

آگے بھی کارواں ہیں پیچھے بھی کارواں ہیں

ہم اپنی ذات ہی میں عالم کی داستاں ہیں

ہیں مشتِ خاک لیکن تقدیرِ دو جہاں ہیں

ہے ابتدائے الفت، درپیش امتحاں ہیں

دل ہم سے بدگماں ہیں ہم دل سے بدگماں ہیں

ہو محتسب کہ میکش دونوں کے رازداں ہیں

ساقی کی نرم نظریں، محفل کی ترجماں ہیں

اک شور سا بپا ہے ایک اک سے پوچھتا ہے

سمجھے تھے جن کو رہبر وہ راہزن کہاں ہیں

اے عندلیب! کھانا دھوکا نہ بجلیوں سے

جتنی بھی دور چمکیں نزدیکِ آشیاں ہیں

تھیں بجلیاں بدن میں، وہ دن شباب کے تھے

ہم آج بھی ہیں خالد! لیکن دھواں دھواں ہیں


خالد مینائی

No comments:

Post a Comment