Saturday 29 July 2023

جب رن میں ہوا خاتمہ لشکر شبیر

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام


جب رن میں ہُوا خاتمۂ لشکرِ شبیرؑ

اور اکبرؑ و عباسؑ رہے یا شہِؑ دلگیر

اس وقت علمدارؑ نے کی جنگ میں تدبیر

ہاتھ اس کا لگا پھرنے سُوئے قبضۂ شمشیر

حسرت سے نظر کرتے تھے جنگاہ کی جانب

اُلفت سے کبھی دیکھتے تھے شاہؑ کی جانب


ہاتھوں سے کہا؛ زور ہمیں آج دکھانا

سینے سے کہا؛ ہو جائیو تیروں کا نشانہ

پاؤں سے کہا؛ پھر کے نہ تم پیچھے کو آنا

طاقت سے کہا؛ ساتھ مِرا چھوڑ نہ جانا

دل سے کہا؛ میداں شہادت کا یہی ہے

گھوڑے سے کہا؛ وقت رفاقت کا یہی ہے


دلگیر لکھنوی

لالہ چھنو لال دلگیر

No comments:

Post a Comment