Friday 28 July 2023

غم شبیر میں آنکھوں میں آنسو آئے جاتے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام


غمِ شبیرؑ میں آنکھوں میں آنسو آئے جاتے ہیں

یہ وہ موتی ہیں خونِ دل سے جو چمکائے جاتے ہیں

خدا کے واسطے اے شہپر جبریلؑ! سایہ کر

علیؑ اصغر کے عارض دھوپ میں کمھلائے جاتے ہیں

امامت کے فریضہ کی بلندی کوئی کیا جانے

یہاں شاہوں کے تاج و تخت بھی ٹھکرائے جاتے ہیں

سر زینبؑ کی چادر اور نامحرم کے ہاتھوں میں

فلک لرزے میں ہے کر و بیاں تھرائے جاتے ہیں

ادھر بچوں کو بھی دو گھونٹ پانی کے نہیں ملتے

ادھر گھوڑے بھی اب نہر سے نہلائے جاتے ہیں

شہادت اک حقیقت زندہ و پائندہ ہے ماہر

فسانے کربلا کے آج تک دہرائے جاتے ہیں


ماہر القادری

No comments:

Post a Comment