Saturday, 29 July 2023

خدا کی عظمتیں کیا ہیں محمد مصطفیٰ جانے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


خدا کی عظمتیں کیا ہیں محمد مصطفٰیﷺ جانے

مقام مصطفٰیﷺ کیا ہے، محمدﷺ کا خدا جانے

صدا کرنا مِرے بس میں تھا میں نے تو صدا کر دی

وہ کیا دیں گے، میں کیا لوں گا، سخی جانے گدا جانے

مریض مصطفیٰﷺ ہوں میں طبیبو! چھیڑو نہ مجھ کو

مدینے مجھ کو پہنچا دو تو پھر دارالشفا جانے

مِری مٹی مدینے پاک کی راہ میں بچھا دینا

کہاں لے جائے گی اس کو مدینے کی ہوا جانے

مدینے پاک کی تم مانگتے رہنا دعا یارو

اثر ہو گا نہیں ہو گا نبیﷺ جانے، دعا جانے

ہمیں تو سرخرو ہونا ہے آقاﷺ کی نگاہوں میں

زمانے کا ہے کیا ناصر بھلا جانے بُرا جانے


ناصر چشتی

No comments:

Post a Comment