Sunday 30 July 2023

مرثیۂ کشمیر؛ ہر مشکل حل ہو جائے

 مرثیۂ کشمیر


ہر مشکل حل ہو جائے

وادی مِری پہ خدا

بُرا وقت کبھی نہ آئے

ہر سرحد ڈھے جائے

اب نہ ہو جنگ خدا

بندوق پہ زنگ آئے

عزت لیں، اماں چھینیں

کچھ تِرے بندے خدا

معصوموں کی جاں چھینی

کہیں چھوڑ نہ دوں جینا

زہر ہے جیون، رب

مجھے روز پڑے پینا


ترنم ریاض

No comments:

Post a Comment