Thursday 27 July 2023

وارث سید الانام حسین تم پہ اللہ کا سلام حسین

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام


وارثِ سیدؐ الانام حسینؑ

تم پہ اللہ کا سلام حسینؑ

سب جوانانِ خُلد کے سرورؑ

ہیں امامِ حسنؑ، امام حسینؑ

کوثر و سلسبیل کے مختار

تشنہ لب اور تشنہ کام حسینؑ

جس کو پیغامِ آخری کہیۓ

ہیں وہ اللہ کا پیام حسینؑ

راکب دوشِ صاحبِؐ معراج

اللہ، اللہ، تِرا مقام حسینؑ

قدرتِ انتقام تھی پھر بھی

نہ لیا تُو نے انتقام حسینؑ

روح کی تازگی ہے تیری یاد

دل کی تسکین تیرا نام حسینؑ

تیرا بندہ ذہین تاجی ہے

تاجور ہیں تِرے غلام حسینؑ


ذہین شاہ تاجی​

No comments:

Post a Comment