Wednesday, 26 July 2023

مر کے مگر حسین نے جینا سکھا دیا کہ یوں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام


کچھ نے کہا کہ اس طرح کچھ کا تھا فیصلہ کہ یوں

مر کے مگر حسینؑ نے جینا سکھا دیا کہ یوں

صبر کی ڈھال تیغ کو کرتی ہے کُند کس طرح

کوئی اگر یہ سن سکے کہتی ہے کربلا کہ یوں

دشت کی کیا بساط تھی، پانی کی کیا مجال تھی

اہلِ رضا کو علم تھا اس کی ہے یہ رِضا کہ یوں

فتح و شکست و مرگ و زیست کیسے بدلتے ہیں مقام

سرِ حیات کر دیا اہلِ جہاں پہ وا، کہ یوں

اپنے لہو سے با وضو ہو کے نمازِ عشق کا

دیکھ جبینِ عصر دیکھ ہوتا ہے حق ادا کہ یوں


شکیل جاذب

No comments:

Post a Comment