Friday 28 July 2023

یہ مانتا ہوں وہ کربلا کا شہید اعظم خدا نہیں ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام


یہ مانتا ہوں وہ کربلا کا شہیدِ اعظم خدا نہیں ہے

بقا خدا کے لیے ہے لیکن حسینؑ کو بھی فنا نہیں ہے

بھرے ہیں شیر خدا کے جذبے جری کے دل میں لہو کی صورت

وفائے عباسؑ اور کیا ہے? اگر علیؑ کی دعا نہیں ہے

کبھی ہٹی تھی جو سر سے چادر تو مہر نے منہ چھپا لیا تھا

فلک کی بھی ہے عجیب گردش کسی کے سر پر ردا نہیں ہے

نصیریو! یہ خیالِ باطل تمہیں ڈبو کر رہے گا اک دن

جسے خُدا تم سمجھ رہے ہو خدا نما ہے خدا نہیں ہے

مقام طاعت پہ وقت سجدہ گواہ ہے شان حُریت کی

بجز خدا اور کسی کے آگے حسینؑ کا سر جُھکا نہیں ہے

حسینؑ مقتل سے آ رہے ہیں لیے ہوئے لاش نوجواں کی

یہاں تو رکتے ہیں انبیاء بھی، کہ عام یہ راستہ نہیں ہے

علیؑ کی الفت میں مرنے والا شہید ہے اتنا جانتا ہوں

سعید مل جائے یہ سعادت بس اور کچھ مدعا نہیں ہے


سعید شہیدی

No comments:

Post a Comment