Friday, 28 July 2023

راوئ معتبر اس طرح سے کرتا ہے رقم

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام


راوئ معتبر اس طرح سے کرتا ہے رقم

کربلا میں ہوئے وارد جو امامِ عالمؑ

چھ مہینے سے بھی عمر تھی اصغرؑ کی کم

گھر گیا نرغۂ روباہ میں وہ حق کا ضیغم

شبِ عاشور یہ حال اصغرؑ کم سن کا تھا

پیاسا آغوش میں مادر کی وہ دو دن کا تھا

پیاس کی شدت ہوئی جب اصغرؑ بے شیر کو

اور غش آنے لگے اس چاند سی تصویر کو

سخت بے چینی ہوئی تب بانوئے دلگیر کو

اس طرح رو کر پکاری حضرت شبیرؑ کو

یا حسینؑ ابن علیؑ ہاتھوں سے یہ دلبر چلا

تب گیا تھا میرا اکبرؑ، اب علی اصغرؑ چلا

یہ صدا سینۂ حضرتؑ پہ لگی صورت تیر

خیمۂ بانوئے ناچار میں آئے شبیرؑ

دیکھا تو واقعی ہے حالت اصغرؑ تغیر

کہا بانو سے کہ اب مجھ کو اٹھا دو بے شیر

زیرِ شمشیر، کوئی آن میں سر دھرتا ہوں

ایک تدبیر جو باقی ہے سو وہ کرتا ہوں


دلگیر لکھنوی

لالہ چھنو لال دلگیر

No comments:

Post a Comment