Saturday, 29 July 2023

نبی کے غلاموں میں نام آئے گا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نبی کے غلاموں میں نام آئے گا

اگر جذبِ دل ہے تو کام آئے گا

میری مغفرت کا پیام آئے گا

جو صبح نہ آیا تو شام آئے گا

جبیں داغِ سجدہ سجائے رکھے

لحد کے اندھیرے میں کام آئے گا

خبر ہے وہ پیاسوں کو پلوائیں گے

یقیں ہے کہ مجھ تک بھی جام آئے گا

غلامو! سلام عرض کرتے رہو

کبھی تو جوابِ سلام آئے گا

جب انعام محشر میں بخشیں گے وہؐ

ہمارا تمہارا بھی نام آئے گا

کوئی جب نہ کام آئے گا حشر میں

کرم انؐ کا حامد کے کام آئے گا


حامد امروہوی

مرزا حامد حسین

No comments:

Post a Comment