Sunday, 30 July 2023

جسے مقامِ رسول خدا نہیں معلوم

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جسے مقامِ رسولِ خداﷺ نہیں معلوم

اسے خود اپنی حقیقت ذرا نہیں معلوم

درِ حبیبؐ پہ کیا کچھ ہوا، نہیں معلوم

اثر کا علم ہے، لیکن دعا نہیں معلوم

بجُز مدینہ کہیں کا پتہ نہیں معلوم

نبیؐ کے بعد کوئی دوسرا نہیں معلوم

جمالِ چہرۂ احمدﷺ پہ ہیں نثار آنکھیں

نظر کو اور کوئی آئینہ نہیں معلوم

پہنچ سکے گا نہ معراجِ مصطفیٰؐ کو شعور

کہاں عروج کی ہے انتہا، نہیں معلوم

مہک ہے، نور ہے، تقدیس ہے، تکیّف ہے

کہاں سے آئی ہے چل کر صبا، نہیں معلوم

نصیر! کہتی ہے یہ آیت؛ ٭وَعَلّمَکَ

وہ ہیں علیم و خبیر، ان کو کیا نہیں معلوم


سید نصیرالدین نصیر

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

٭وَلَوْلَا فَضْلُ اللّـٰهِ عَلَيْكَ وَرَحْـمَتُہُ لَـهَمَّتْ طَّـآئِفَةٌ مِّنْـهُـمْ اَنْ يُّضِلُّوْكَ ؕ وَمَا يُضِلُّوْنَ اِلَّآ اَنْفُسَهُـمْ وَمَا يَضُرُّوْنَكَ مِنْ شَىْءٍ ۚ وَاَنْزَلَ اللّـٰهُ عَلَيْكَ الْكِتَابَ وَالْحِكْـمَةَ وَعَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ ۚ وَكَانَ فَضْلُ اللّـٰهِ عَلَيْكَ عَظِيْمًا (113)

٭اور اگر تجھ پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو ان میں سے ایک گروہ نے تمہیں غلط فہمی میں مبتلا کرنے کا فیصلہ کر ہی لیا تھا، حالا نکہ وہ اپنے سوا کسی کو غلط فہمی میں مبتلا نہیں کر سکتے تھے اور وہ تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے تھے، اور اللہ نے تجھ پر کتاب اور حکمت نازل کی ہے اور تجھے وہ باتیں سکھائی ہیں جو تو نہ جانتا تھا، اور اللہ کا تجھ پر بہت بڑا فضل ہے۔

No comments:

Post a Comment