عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام
جب بھی ہو جاتا ہے خالق کا کرم آپ سے آپ
منقبت ہوتی ہے مولا کی رقم آپ سے آپ
کیا کہیں تذکرہ کرب و بلا ہوتا ہے
کس لیے آنکھیں ہوتی ہیں مِری نم آپ سے آپ
نام حیدرؑ ہے مِرا جب کہا مولا نے میرے
لڑکھڑانے لگے مرحب کے قدم آپ سے آپ
ہے علمدارؑ بھی سقائے حرم بھی عباسؑ
ہو گیا رابطہ مشک و علم آپ سے آپ
غم شبیرؑ کو سینے سے لگا لیں گے اگر
آپ ہو جائیں گے شائستۂ غم آپ سے آپ
مجلس شاہِ ہدا میں تو ہیں جاتے لیکن
بن بلائے کہیں جاتے نہیں ہم آپ سے آپ
سعید شہیدی
No comments:
Post a Comment