Sunday 30 July 2023

پیام سیدالبشر کے دہر میں امین ہو

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام

ہزارہا سلام غازیو


پیامِ سید البشرؐ کے دہر میں امین ہو

وقار قوم، ناز ملک، افتخار دین ہو

ابوعبیدہؓ، خالدؓ و عمرؓ کے جانشین ہو

علم بدست، حق پرست، نیک نام غازیو

تمہارے عزم پر ہزار ہا سلام غازیو

خدائے ذوالجلال کا کرم تمہارے ساتھ ہے

نبیؐ کی چشم لطف دم بدم تمہارے ساتھ ہے

عرب تمہارے ساتھ ہے، عجم تمہارے ساتھ ہے

تمہارے ہاتھ میں ہے وقت کی زمام غازیو

تمہارے عزم پر ہزار ہا سلام غازیو


حفیظ تائب

No comments:

Post a Comment