عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام
چل پڑا ہے قافلہ پھر سے مدینے کی طرف
دل کا قبلہ کر لیا ہے ان کے روضے کی طرف
حشر میں اذن شفاعت مصطفیٰﷺ کو ہے ملا
تک رہی ہیں امتیں آقاﷺ کے چہرے کی طرف
ناز برداری خدا کرتا ہے یوں محبوبﷺ کی
سمت قبلہ پھیر دی اقصیٰ سے کعبے کی طرف
ہم کو کافی ہے سہارا احمدﷺ مختارﷺ کا
ہات پھیلائیں بھلا کیوں ایسے ویسے کی طرف
کب سے نظمی آپ کے در پڑا ہے اے حضورﷺ
اک نظر رحمت کی ہو اس اندھے شیشے کی طرف
سید نظمی مارہروی
No comments:
Post a Comment