عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام
یہ نام حسینؑ بھی وحی ہے گویا
کندہ کیا خطاط ازل نے یہ نام
اہلِ نظر اس نام کو کرتے ہیں سلام
جس وقت محمدﷺ نے رکھا یہ نام
جبریلؑ نے آ کر تھا بتایا یہ نام
یہ نام حسینؑ بھی وحی ہے گویا
یہ اسمِ گرامی ہے خدا نے رکھا
الہام کی یوں جان ہے نامِ نامی
دل والوں کا ایمان ہے نامِ نامی
دنیا میں ہے زندہ تا قیامت یہ نام
ہے دینِ نبیﷺ کی استقامت یہ نام
یہ اس کا ہے حق بات بتائی جس نے
کردار کی معراج ہے پائی جس نے
عالم کے شہیدوں کے سردار کا نام
تاریخ کے سب سے بڑے سردار کا نام
صادقین امروہوی
صادقین احمد نقوی
No comments:
Post a Comment