Sunday 30 July 2023

میرے اشکوں کی نمی بھی نہیں رہنے والی

 میرے اشکوں کی نمی بھی نہیں رہنے والی

سُوکھ ہی جائے گی یہ جھیل بھی بہنے والی

ہم میں اس ترکِ تعلق کا خطا وار تھا کون

چھوڑئیے اب یہ کہانی نہیں کہنے والی

دِل میں اک فقرہ اُتر جاتا ہے خنجر کی طرح

دوست! ہر بات تو ہوتی نہیں سہنے والی

اُف یہ شدت کا کرم، دوست مجھے لگتا ہے

چودھویں چاند کی یہ وضع ہے گہنے والی

جس کو جذبات کی یورش سے بچا رکھا تھا

اب تو وہ صبر کی دیوار ہے ڈہنے والی

بولتے بولتے خاموش ہُوا کیوں اطہر

بات شاید نہیں سُوجھی کوئی کہنے والی


اطہر شکیل

No comments:

Post a Comment