Monday 31 July 2023

خوش رہے تو صدا یہ دعا ہے میری

 فلمی گیت


تیری شادی پہ دوں تجھ کو تحفہ میں کیا

پیش کرتا ہوں دل ایک ٹُوٹا ہوا

 

خُوش رہے تُو صدا یہ دُعا ہے میری

بے وفا ہی سہی، دلرُبا ہے میری

خُوش رہے تُو صدا یہ دُعا ہے میری


جا میں تنہا رہوں تجھ کو محفل ملے

ڈوبنے دے مجھے تجھ کو ساحل ملے

آج مرضی یہی نا خدا ہے میری

خُوش رہے تُو صدا یہ دُعا ہے میری


عمر بھر یہ میرے دل کو تڑپائے گا

دردِ دل اب میرے ساتھ ہی جائے گا

موت ہی آخری بس دوا ہے میری

خُوش رہے تو صدا یہ دُعا ہے میری


آنند بخشی


آج کے دن 31 جولائی 1980 کو اس دن اس عظیم گائک محمد رفیع نے اس دنیا سے رخصت لی تھی، احباب سے دعا کی استدعا۔ رفیع جی کوٹلہ سلطان میں پیدا ہوئے اور لاہور میں پلے بڑھے، انہوں نے ممبئی میں اپنی آخری سانسیں لیں لیکن وہ آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ و جاوید ہیں۔ یہ گیت راولپنڈی میں جنم لینے والے آنند بخشی کا لکھا ہوا ہے، پنجاب کے دھرتی کے ان دونوں سپوتوں کو دل کی گہرائیوں سے دعائیں۔

No comments:

Post a Comment