ایسی دنیا ہے جہاں بیٹھے کھڑے پیار کریں
میں وہاں ہوں کہ جہاں چھوٹے بڑے پیار کریں
یہ میرا حُسنِ عمل ہے میرے یوسف ثانی
تیرے ہوتے ہوئے بھی لوگ مجھے پیار کریں
تُو نعمت ہے جسے چُھو بھی نہیں سکتا کوئی
میں وہ لب ہوں جسے پانی کے گھڑے پیار کریں
ایسے قاتل ہیں تیرے شہر کے باسی مظہر
قتل ہوتے ہوئے لوگوں کو لگے پیار کریں
مظہر فرید گبول
No comments:
Post a Comment