Tuesday 26 September 2023

دیکھو کل تک کون جیا ہے گر جینا ہے آج جیو ناں

 گر جینا ہے آج جیو ناں

یادوں کے رخسار پہ جگتے لمس کی سوگند

سبز رُتوں کی آس میں بیٹھی آنکھ سے پوچھو

ہر اک سانس پہ بھاری شرطیں

دھیر ے دھیرے خواب ہمارے چاٹ گئی ہیں

سانس میں گُھلتے کانچ کے ریزے کس نے دیکھے 

بیتے دنوں کی دھوپ میں جلتے خواب سے پوچھو

پل پل گِرتی راکھ کا کیا جو

بُجھتے بُجھتے سبز رُتوں کو پھانک گئی ہے

ایک ادھوری نظم کا شانہ اور برساتیں 

سرپٹ بھاگتے لمحوں  کی یہ قاتل گھاتیں

وقت کے ہاتھ سے گِرتے پل اب کون سمیٹے

دیکھو کل تک کون جیا ہے

گر جینا ہے آج جیو ناں


شاہین کاظمی

No comments:

Post a Comment