Thursday, 28 September 2023

میں تو سنتا رہوں گا اسے دیر تک

 میں تو سُنتا رہوں گا اسے دیر تک 

گر تِرا ذکر کوئی کرے دیر تک 

میں نے اک بار دعویٰ محبت کا کِیا 

بعد میں مجھ پہ پتھر پڑے دیر تک 

ہجر کے بعد تُو نے جو نغمے لِکھے 

ہم نے وہ سارے نغمے سُنے دیر تک 

میں ہوا کے مخالف نہیں ہوں، مگر 

جلتے رہتے ہوں سارے دِیے دیر تک 

راستہ جو بھی مشکل نظر آتا تھا 

اُس کی جانب ہی ہم چلتے تھے دیر تک 

سامنا تھا مجھے ایک مدّت کے بعد 

ہم نے مِل کر کئے سب گِلے، دیر تک 

ساتھ رہنے کے جو خواب ٹوٹے تھے تب 

ہم نے دانش دوبارہ بُنے دیر تک 


دانش علی

No comments:

Post a Comment