Monday, 25 September 2023

ہمراہ مرے کوئی مددگار کرے گی

 ہمراہ مِرے کوئی  مددگار کرے گی 

احسان کہاں زیست یہ ہر بار کرے گی

ہے میرا ہنر آپ کی تائید سے زندہ 

دنیا تو میری ذات کا انکار کرے گی 

اک دن مِرے کاندھے سے تو سر ٹیک کے سو جا 

یہ نیند تجھے خواب سے بیدار کرے گی 

ديواریں اٹھاتا ہے یہاں روز زمانہ

وہ کون ہے جو راستہ ہموار کرے گی 

دشمن سے اسے جنگ بھی منظور نہیں ہے 

خود سے ہی مجھے بر سرِ پیکار کرے گی 

روکے گی میرا راستہ رو رو کے یہ دنیا 

پھر باندھ کے تسمے مجھے تیار کرے گی


مزمل بانڈے

No comments:

Post a Comment