Monday 25 September 2023

امید کہاں ہو تم امید سن رہی ہو

 اپنے کمرے میں پِچھلے 

چار گھنٹے سیدھے لیٹے

پنکھے کو تکتے گزر چکے ہیں

دماغ الٹے سیدھے خیالوں کی

جنگ سے لڑ رہا ہے 

پنکھا مئی میں بھی 

اتنی ہلکی سپیڈ پر ہے کہ

اس کے پر ہلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں

ایک پر گھومتے ہوئے تمہارا نام لیتا ہے

دوسرا مجھے نفرت سے پکارتا ہے

تیسرا پِھر تمہارا نام لیتا ہے

اور میں تمہیں پکارتے دو پروں کو

حسرت بھری آنکھوں سے تک رہی ہوں

اور نفرت کے پر کو شرمندگی سے 

یقین دلا رہی ہوں کہ

جانے والا لوٹ آئے گا

لیکن جانے کیوں

کمرے کی بتی اچانک بجھ گئی ہے

پنکھا چلتے چلتے بند ہو گیا ہے

اب مجھے کچھ بھی نہیں دکھ رہا

اپنا آپ بھی نہیں

دل کو اک انجانے خوف نے 

مٹھی میں لے کر بہت زور سے دبایا ہے

اٹھنا چاہا لیکن تیز بخار سے تپتا وجود 

سانسیں تیز ہو رہی ہیں 

امید؟

امید کہاں ہو تم؟

امید، امید

امید سن رہی ہو؟

(خاموشی)


عنیزہ غفور

No comments:

Post a Comment