عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
اے شاہِ زمن، محبوبِ خدا
صلی علیٰ،۔ صلی علیٰ
جب سرد ہوئی فارس کی ہوا
اور آگ بُجھی ایوانوں میں
قیصر پہ بھی لرزہ طاری تھا
بھونچال تھا اک مے خانوں میں
سب جھوٹے الٰہ مسمار ہوئے
تھا حشر بپا بت خانوں میں
تھا ارض و سما میں شور اٹھا
صلی علیٰ،۔ صلی علیٰ
اے اکمل و سرمد حاشر و طٰہٰ
صلی علیٰ،۔ صلی علیٰ
جب سینوں کی تھیں قبریں کھلیں
اور عالم سارا جاگ اٹھا
ظلمات پہ کاری ضرب لگی
جب نُور سے پُھوٹ بہا
اِک گونج تھی چاروں کھونٹ اٹھی
صلی علیٰ،۔ صلی علیٰ
اے شاہِ زمن، محبوبِ خدا
صلی علیٰ،۔ صلی علیٰ
شاہین کاظمی
No comments:
Post a Comment