Saturday 30 September 2023

شرات سے بھری آنکھیں ستاروں کی طرح سے جگمگاتی ہیں

 بوجھیں تو جانوں


شرات سے بھری آنکھیں

ستاروں کی طرح سے جگمگاتی ہیں

شرارت سے بھری آنکھیں

مِرے گھر میں اُجالا بھر گیا

تیری ہنسی کا

یہ ننھے ہاتھ جو گھر کی کوئی شے

اب کسی ترتیب میں رہنے نہیں دیتے

کوئی سامانِ آرائش نہیں اپنی جگہ پر اب

کوئی کیاری سلامت ہے

نہ کوئی پُھول باقی

یہ مٹّی میں سنے پاؤں

جو میری خوابگہ کی دُودھیا چادر کا ایسا حال کرتے ہیں

کہ کچھ لمحے گزرنے پر ہی پہچانی نہیں جاتی

مگر میری جبیں پر بل نہیں آتا

کبھی رنگوں کی پچکاری سے

سر تا پا بھگو دینا

کبھی چُنری چھپا دینا

کبھی آنا عقب سے

اور میری آنکھوں پہ دونوں ہاتھ رکھ کر

پُوچھنا تیرا

بھلا میں کون ہُوں

بوجھیں تو جانوں


پروین شاکر

No comments:

Post a Comment