ضروری تو نہیں ہر بات دل سے لگا لو
”ایک کان سے سنو، دوسرے سے نکالو“
تم ضروری ہو، مگر خود سے زیادہ؟
نہیں محترم! ایسے وہم مت پالو؟
میں ایسی کیاری جڑ سے نہ اکھاڑ پھینکوں
تم جس میں میرے لیے اجنبیت کے بیج ڈالو
مٹاؤ اپنے قول و فعل کے تضاد میاں
لو بچھڑ رہی ہوں، اب زہر کھا لو
محبت اب بمشکل ہی تمہارا در کھکھٹائے گی
سو، تم اب تا عمر اپنی عزیز انا سنبھالو
فاکہہ تبسم
No comments:
Post a Comment