Saturday, 23 September 2023

درد پہلوئے شکستہ میں نمو ہوتا ہوا

 درد پہلوئے شکستہ میں نمو ہوتا ہوا

ایک لہجے کی مسافت کا لہو ہوتا ہوا

اک حقیقت مِرے آگے ہے نگوں ہوتی ہوئی

اک زمانہ میرے پیچھے ہے عدو ہوتا ہوا

ایک آنسو تھا ندامت کی فصیلوں میں گِھرا

وہ چھلک اٹھا ہے دامن میں سبُو ہوتا ہوا

شوق پیہم ہے جنوں سازئ ہستی میں رواں

خواب کوئی ہے دریدہ سا رفو ہوتا ہوا

درد کی بہتی عبادت ہے ادا ہوتی ہوئی

چشمِ گریہ کی تمازت سے وضو ہوتا ہوا

عشق کی تازہ کلی دل میں نمو جاذب ہوئی

طُور لہجے میں کلیمی کی وہ بُو ہوتا ہوا

 

ثمر جاذب

No comments:

Post a Comment