یہ وحشت کا عجب عالم بپا ہے
مِرے سینے میں کوئی دُکھ گَڑا ہے
اگر وہ جا چکا ہے دُور مجھ سے
تو میرے سامنے پھر کیوں کھڑا ہے
یہی پوچھا ہے اس نے، کون ہو تم
مجھے پتھر سا کوئی آ لگا ہے
بشر سا لگ رہا ہے سب کو لیکن
مجھے لگتا ہے وہ اک دیوتا ہے
محبت مسئلے کا حل نہیں ہے
محبت ہی تو سارا مسئلہ ہے
تمہارے لمس سے میرے بدن کی
فصیلوں پر نیا ہی گُل کھِلا ہے
یہ کس نے نیند کا در کھٹکھٹایا
مِری پلکوں پہ کیا یہ تو کھڑا ہے
ملوں تجھ سے تو اکثر سوچتی ہوں
تو میرے واسطے رب کی عطا ہے
حنا کوثر
No comments:
Post a Comment