میں جانتا ہوں کمال تُو ہے
مثال کیا دوں، مثال تُو ہے
میں کیا اجازت طلب کروں گا
اگر خوشی سے نہال تو ہے
مِری محبت ہوس نہیں ہے
تبھی تو مجھ پر حلال تو ہے
یہ جھوٹ لوگوں سے سن چکا ہوں
جو مجھ پہ آیا زوال تو ہے
تِرے لیے تو میں آخری ہوں
مِرا تو پہلا سوال تو ہے
کسی کا جادو چلا نہ مجھ پر
کہ میری برسوں سے ڈھال تو ہے
یہ دل کسی کو نہ دے سکا میں
مجھے پتا تھا کہ فالتو ہے
خالد محبوب
No comments:
Post a Comment