Monday, 31 May 2021

تمہارا جانا تمہارے جانے پہ گزری آہٹ سے بات کرنا

 تمہارا جانا، تمہارے جانے پہ گزری آہٹ سے بات کرنا 

ہمیں تو عادت سی ہو گئی ہے کہ سرسراہٹ سے بات کرنا 

کبھی بھی ہم پر کھُلا نہیں ہے کہ اصل میں اس نے کیا کہا ہے 

گئی ہواؤں کی طرح کانوں میں سنسناہٹ سے بات کرنا

اگر ہو پت جھڑ تو میرے یہ زرد ہاتھ ہاتھوں میں تھام لینا

جو ساونوں کی جھڑی لگی ہو تو گنگناہٹ سے بات کرنا

وہ دن کسی کی جنون خیزی سے ہار کر بات مان لینا

کسی کے رنگیں مطالبے سن کے تمتماہٹ سے بات کرنا 

لبوں کی سرخی بتا سکی نہ تو کیا ہوا بات ہو گئی ہے 

کلائیوں کے تمام گجروں کا مسکراہٹ سے بات کرنا 


رفعت ناہید

No comments:

Post a Comment