رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
گھاس کے پھول
مجھے معلوم ہے کہ میری نظمیں
ادب کی دنیا میں انقلاب
برپا نہیں کر سکتیں
گمراہوں کو ہدایت نہیں دے سکتیں
تاریخ کا رُخ نہیں موڑ سکتیں
لیکن مجھے اطمینان ہے
کہ گھاس میں اُگنے والے ننھے ننھے
خود رو پھول بھی تو
یہ سب کام نہیں کر سکتے
نجیبہ عارف
No comments:
Post a Comment