Saturday, 29 May 2021

زندگی کی دعا نہ دے مجھ کو

 زندگی کی دُعا نہ دے مجھ کو

کوئی پھر سے رُلا نہ دے مجھ کو

مُسکرا کر دغا نہ دے مجھ کو

پیار کی یہ سزا نہ دے مجھ کو

کر نہ بیٹھوں کہیں تجھے سجدہ

عشق کافر بنا نہ دے مجھ کو

ہو نہ جاؤں کہیں میں پتھر کی

لَوٹ جا اب صدا نہ دے مجھ کو

ہنس کے سہہ لوں گی سارے رنج و الم

بس تِرا غم خدا نہ دے مجھ کو

ڈر رہی ہوں کہ بے رخی تیری

پھر سے پتھر بنا نہ دے مجھ کو

میں تو اس وقت تک نباہوں گی

عشق جب تک بھُلا نہ دے مجھ کو


منزہ سید

No comments:

Post a Comment