Friday, 28 May 2021

یہ آنکھیں اب بھلا کیسے تمہیں سوچیں

 یہ آنکھیں اب بھلا کیسے تمہیں سوچیں

تمہارے نقش پھیلے ہیں ہوا میں چار سُو دیکھو

تمہارے خواب کا موسم

بدن کی سرحدِ ادراک سے آگے کا قصہ ہے

کبھی دریا کے پانی پر تمہارا عکس بنتا ہے

کبھی کوئی دھنک ان آسمانوں پر تمہارا نام لکھتی ہے

کبھی کرنوں کا اجلا پن

کبھی رنگوں کی اک بارش

کبھی تم چاند رخشاں سے

کبھی روشن ستارہ ہو

تمہارے روپ کی لو اس جہاں میں جگمگاتی ہے

تمہارا حسن ہر منظر کے اندر جھلملاتا ہے

زمیں کی وسعتوں سے دور تک آفاق میں تم ہو

یہ آنکھیں اب بھلا کیسے تمہیں سوچیں


ازہر ندیم

No comments:

Post a Comment