Sunday, 28 July 2024

فضائے فکر پر چھایا ہوا غبار اتار

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


فضائے فکر پر چھایا ہوا غبار اتار

ریاضِ جاں میں مرے رب نئی بہار اتار

اُجال كعبۂ دل کے غلافِ کہنہ کو

دیار سرورِ عالمﷺ میں ایک بار اتار

نجات بخش مجھے غیر کے تعلق سے

بہت ضعیف ہوں سر سے مِرے یہ بار اتار

جو تیرے حکم کو نافذ کرے زمانے میں

فلک سے فرش پر اب تو وہ شہوار اتار

نکال میرے رگ و پے سے خواہشات کا میل

انانیت کا مِری آنکھ سے خمار اتار

ستیزہ کار ہے ہر موج میری کشتی سے

حیات و موت کے مالک اسے بھی پار اتار

نئے خیال کی شہزاد کو بشارت دے

دل حزیں پہ کوئی حرفِ خوشگوار اتار


شہزاد مجددی

No comments:

Post a Comment