عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
ہر مسافر سے میں خاکِ رہِ طیبہ مانگوں
خشک صحرا ہوں مگر عشرتِ دریا مانگوں
لفظ مِلتے ہی نہیں عرض تمنا کے لیے
مِل گیا تُو جو مجھے اب میں دعا کیا مانگوں
لوٹ آیا ہوں مدینے سے مگر میں ہر دم
وہی روضہ وہی منظر وہی جلوہ مانگوں
میں جلاتا ہوں تیری یاد کی شمعیں مولا
اپنے تاریک گھروندے میں اجالا مانگوں
دیکھتے ہیں یہ فرشتے مجھے حیرت سے رئیس
جب میں اللہ سے محبوب اسی کا مانگوں
رئیس وارثی
No comments:
Post a Comment